Daily Taqat

ن لیگی وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کردیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی، وفد نے سیکریٹری کو ضمنی انتخابات سے متعلق اپنے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ن لیگی وفد نے سیکریٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے انھیں ضمنی الیکشن کے بارے میں پارٹی کے خدشات اور تحفظات سے آگاہ کیا۔

وفد میں مریم اورنگ زیب، چوہدری تنویر اور سردار یعقوب ناصر شامل تھے۔ مریم اورنگ زیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات سے متعلق کافی تحفظات تھے، جن سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی پولنگ ایجنٹس کی موجودگی میں ہونی چاہیے، دریافت کیا گیا کہ ضمنی انتخابات میں آر ٹی ایس کو کیسے بہتر بنایا گیا ہے۔

مریم اورنگ زیب نے کہا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن سے بیرون ملک مقیم پاکستانی ووٹرز کی فہرست سے متعلق بھی پوچھا گیا، عام انتخابات میں فارم 45 دینے میں تاخیر کی گئی تھی، سیکریٹری سے پوچھا کہ اب ضمنی الیکشن میں اس کو کیسے دیکھا جا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق بھی بات کی گئی، خدشہ ہے کہ ان کی گرفتاری الیکشن پر اثر انداز ہوگی، ان تمام تر تحفظات سے سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا۔

مریم اورنگ زیب نے مطالبہ کیا کہ انتخابات پر اثر انداز ہونے والی چیزوں پر الیکشن کمیشن اپنے اختیارات کا استعمال کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے متعلق الیکشن کمیشن نوٹس لے گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »