Daily Taqat

ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل، میری بیٹی، بیٹے داماد کا اس اسکینڈل سےکوئی تعلق نہیں، سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری

کراچی :  سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایڈن ہاؤسنگ اسکینڈل میں ملوث ملزمان کا احتساب ہونا چاہیے، میری بیٹی، بیٹے داماد کا اس اسکینڈل سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ہمارے خلاف سب انتقامی کارروائی کی جارہی ہے ۔ایڈن ہاؤسنگ اسکیم کے متاثرین کو انصاف ملنا چاہیے فواد چودھری کے ہوتے ہوئے کسی اپوزیشن کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی میں اچھے لوگ بھی ہیں جن کی تعریف کرنی چاہیے ،بادی النظر میں یہ لگتا ہے کہ مریم کی اپیل منظور کرلی جائے گی تو پھر ان کی نا اہلی ختم ہوجائے گی شاہ محمود قریشی نے جنرل اسمبلی میں بہت اچھی تقریر کی جو آج تک کسی نے نہیں کی وہ قابل آدمی ہیں۔ نواز شریف مریم نواز کے کیسز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف کمزور فیصلہ آیا کرپشن کا ذکر نہیں کیا گیا، سزا معطلی کا مطلب یہ ہے کہ پچاس فیصد کیس جیت چکے۔ مریم نواز نے جو سزا کاٹی اس کی حق دار نہیں تھی۔ مریم کو سزا بالکل نہیں دی جاسکتی تھی، مریم نواز کو دی جانے والی سزا بالکل غلط ہے ان کے خلاف کیس ہی نہیں بنا، یہ کیس مسہینڈل ہوا، یہ کیس ثابت نہیں ہوسکا۔ العزیزیہ کیس میں بھی وہی شواہد دیئے جارہے ہیں جو جے آئی ٹی نے جمع کیے،ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں اب ملزم نے ثابت نہیں کرنا کہ یہ جائیداد کہاں سے آئی۔ہمارے ہاں ایک اصول ہے کہ سرسری نظر میں ریاست کو آپ کے خلاف کیس ثابت کرنا ہے ۔ جب فیصلہ آیااس میں سیکشن 94 کے تحت کہا گیا کہ آپ کرپشن سے بری ہو یہ جو بات تھی جب یہ بات طے کرلی گئی سارا evidenceاس پر تھا کہ پیسے کہاں سے آئے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کیسے بنے مریم کو بیچ میں لایا گیا۔اب وہ فیصلہ پینڈنگ میں ہے پہلے دن سے یہ ریاست پر ذمے داری ہوتی ہے اور اس قانون میں ایک خوبصورتی یہ ہے کہ جب آپ سرسری نظر میں ثابت کردو گے کہ واقعی انھوں نے کرپشن کی ہے تو پھرburden shiftہونا شروع ہوجاتا ہے اس صورت میں ریاست کوثابت کرنا ضروری ہے، ریاست کو جو شواہد ملے اس کی موجودگی میں جج صاحب کا conclusion ہوا اس میں کچھ بھی نہیں تھا میں نے کہا یہ کیا ہے جب آپ نے یہ کہہ دیا کہ آپ کے خلاف کرپشن ثابت نہیں ہائی کورٹ کے پاس معاملہ سزا معطلی کا معاملہ آیا انھوں نے اس پر بڑی سماعتیں کیں، ویسے ہوتا یہ ہے کہ ہائی کورٹ فوری فیصلہ کردیتی ہے لیکن پھر بھی انھوں نے اس کو سنا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »