میری جنگ اقتدار کےلئے نہیں کرپشن کے خلاف ہے۔پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کا عہد اور عوام سے وعدہ کررکھا ہے۔عمران خان

   اسلام آباد… تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے ڈرا اور دھمکا کر اپنے موقف سے پیچھے ہٹانے کے لئے دہشت گردی کے مقدمات قائم کئے گئے تاکہ کرپٹ شریف مافیا کا پیچھا چھوڑ دوں۔ جو بھی حکومت آتی ہے وہ ریاست کے وسائل کو طاقت کے لئے استعمال کرتی ہے۔ اداروں کو اپنے مقصد کیلئے استعمال کیا جاتاہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیا مطالبات کیلئے احتجاج کرنا دہشتگردی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کرنے کا عہد اور عوام سے وعدہ کررکھا ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ زرداری کے ہوتے ہوئے پیپلزپارٹی سے کسی صورت اتحاد ممکن نہیں۔ میری جنگ اقتدار کےلئے نہیں کرپشن کے خلاف ہے۔ اگر اقتدار کی جنگ ہوتی تو پیپلزپارٹی اور نوازشریف کے ساتھ مل جاتا لیکن یہ کرپشن کے خلاف جنگ ہے تو زرداری کی پارٹی سے کیسے اتحاد کرلوں۔ انہوں نے کہاکہ مخالفین نے یہ بتانے کی کوشش کی کہ ہم چور ہیں تو باقی بھی چور ہیں۔میرے اور پانامہ کیس میں بہت فرق ہے۔

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.