Daily Taqat

میرا کا اپنی شادی پر عمران خان کی بجائے نواز شریف کو بلانے کا فیصلہ

لاہور :  فلم سٹار میرا نے اعلان کیا ہے کہ وہ سرکاری افسر کی بجائے کسی بزنس مین کیساتھ شادی کریں گی اور اپنی شادی پر عمران خان کو نہیں بلکہ نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کو بلائیں گی۔

اداکارہ میرا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ سرکاری افسر شوہر فیملی کو وقت نہیں دے پاتے اس لئے فیصلہ کیا ہے کہ شادی کسی سرکاری افسر کیساتھ نہیں بلکہ بزنس مین سے ہی کروں گی۔
اس موقع پر انہوں نے وہ چند نام بھی بتائے جنہیں اپنی شادی پر نہیں بلائیں گی جن میں سرفہرست اداکارہ ریما خان اور عمران خان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی بجائے سابق وزیراعظم نواز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بلائیں گی جو ضرور آئیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے اداکارہ ریما خان کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ریما خان ان کیساتھ دوستی کا دعویٰ کرتی ہے مگر حقیقت میں وہ ہمیشہ ان کی راہ میں روڑے اٹکاتی رہی ہے، اس لئے اسے شادی پر بلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »