میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے اس لیے آصف علی زرداری سے کیسے اتحاد کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد :  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے صدر ہیں تحریک انصاف تب تک ان کے ساتھ کوئی تعلق قائم نہیں کرنا چاہتی۔
انسداد دہشتگردی کی عدالت کے  باہر عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے منی لانڈرنگ کیس میں قطری خط آگیا انہوں نے لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی کہ ہم چور ہیں تو باقی بھی چور ہیں، ہم پر امن احتجاج کیلئے جا رہے تھے جسے حملہ کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی پر امن احتجاج کرتا ہے تو یہ اس کا حق ہے کسی جمہوری ملک میں پولیس نہتے شہریوں پر گولیاں نہیں چلاتی لیکن ماڈل ٹاﺅن میں عوام پر گولیاں چلائی گئیں، ماڈل ٹاﺅن سارے پاکستانیوں کا کیس ہے اور اس کے اوپر تمام پارٹیاں متفق ہیں۔

پیپلز پارٹی سے سیاسی اتحاد کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ آصف زرداری کے پیپلز پارٹی کا صدر ہوتے ہوئے تحریک انصاف ان کے ساتھ کسی قسم کا الائنس نہیں کرسکتی، کوئی بھی اس غلط فہمی میں نہ رہے، میری جنگ کرپشن کے خلاف ہے اس لیے آصف زرداری سے کیسے اتحاد کرسکتے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.