Daily Taqat

مفتاح اسماعیل کووزیراعظم کا مشیربرائے خزانہ واقتصادی اموربنانے کا اعلان کر دیا گیا

حکومت نے مفتاح اسماعیل کو وزیر اعظم کا مشیر برائے خزانہ و اقتصادی امور بنانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے معیشت کو درپیش مسائل اچھے طریقے سے حل ہوسکیں گے۔

خیال رہے ذرائع کے مطابق مشیر خزانہ کا عہدہ وفاقی وزیر خزانہ کے برابر ہوگا۔

معاشی تجزیہ کار مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل ساڑھے چار سال سے بورڈ آف انویسمنٹ کے چئیر مین تھے ، وہ ملک کی معاشی صورتحال سے مکمل آگاہ ہیں۔

مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ڈھائی ارب ڈالر کے بانڈز کی کامیاب نیلامی میں بھی مفتاح اسماعیل نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

اگلے پانچ سے چھ ماہ کے دوران موجودہ معاشی مسائل کو مفتاح اسماعیل اچھے طریقے سے حل کرلیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »