عوامی تحریک کی اے پی سی، پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کماللاہور پہنچ گئے

پاکستان عوامی تحریک کی اے پی سی میں شرکت کیلئے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال وفدکے ہمراہ لاہور پہنچ گئے،پاک سرزمین پارٹی کا وفد لاہور میں سیاسی جماعتوں سے بھی ملاقات کرے گا۔عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری پبلک کرنے کے عدالتی فیصلے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کےلئے آل پارٹیز کانفرس بلانے کا اعلان کیا تھا،جس میں شرکت کیلئے پاک سرزمین پارٹی کا وفد مصطفی کمال کی سربراہی میں لاہور پہنچ گیا، وفد میں ڈاکٹرصغیر،وسیم آفتاب ،سید حفیظ الدین شامل ہے،پی ایس پی کا وفد لاہور میں سیاسی جماعتوں سے بھی ملاقات کرے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.