وزیراعلی مراد علی شاہ کو خود صوبے کا مقدمہ لڑنا چاہیے, مصطفی کمال

پاک سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے کہاہے کہ سندھ میں تعلیم اور صحت کے ادارے تباہ ہیں، وزیراعلی مراد علی شاہ کو خود صوبے کا مقدمہ لڑنا چاہیے۔کامیابی کے بعد زیادہ عاجزی پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور درست سمت کاتعین کرنا ہماری آزمائش ہے جبکہ زیراعلیٰ سندھ کی تنقید سرٹیفکیٹ ہے کہ ہم صحیح سمت میں کام کر رہے ہیں۔ہم لوگوں کو ان کے حقوق دلانے کی جدوجہد کر رہے ہیں جبکہ ہمارے جلسے میں سرکاری ملازمین زبردستی نہیں لائے گئے تھے،وزیر اعلیٰ کو سندھ کا مقدمہ لڑنا چاہیے وہ خود سندھ کی آبادی کم بتارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ کی تعصبانہ سیاست کے باوجود ہم لسانیت کی آگ نہیں لگائیں گے اور نہ اپنے لوگوں میں تعصب کا زہر ڈالیں گے۔ مراد علی شاہ نے تو تھرکے بچوں کو بھی نہیں بچایا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.