Latest news

تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، سعد رفیق

سعد رفیقمسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کاکہنا ہے کہ عمران خان کی تقریر سے لگ رہا تھا کہ ان سے حکومت نہیں چل رہی، احتساب کے نام پر عمران نیازی نے عوام کی توجہ حکومت سے ہٹا رکھی ہے۔احتساب عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر ذرائع  سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سعد رفیق کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا پہلا بجٹ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب دشمن بجٹ پیش کیا ہے، احتساب کے نام پر عمران نیازی نے عوام کی توجہ حکومت سے ہٹا رکھی ہے۔سعد رفیق نے کہا کہ عمران نیازی حکومت کرنے کا شوق پورا کرلیں، ہم حکومت کو گرا نہیں رہے یہ خود ہی گر جائے گی۔واضح رہے کہ لاہور کی احتساب عدالت میں نیب نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف پیراگون میں بے ضابطگیوں کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے جس کی آج ہونے والی سماعت میں کیس کی کارروائی 27 جون تک ملتوی کر دی گئی ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.