Latest news

مودی نے عمران خان کی خواہش پوری کردی، خواجہ آصف

سیالکوٹ : سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے (ن) لیگ کے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے تھے مودی الیکشن جیتے گا تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوگا، یہ کشمیر کا کیسا حل ہے؟ ہمارے وزیراعظم جب اپوزیشن میں تھے اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ کشمیر کے تین حصے ہونے چاہئیں، آج بھارت نے تین حصے کردیئے، آج کشمیرکی خصوصی حیثیت بھی ختم کردی گئی۔خواجہ آصف نے کہا کہ آج کا دن کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، آج کشمیریوں کو یہ پیغام جانا چاہیے ہم ان کا درد محسوس کرتے ہیں، کشمیریوں کے خون کے قرض ہم نہیں تو ہماری نسلیں ادا کریں گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.