مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی اور مرکزی مجلس عاملہ کے ارکان کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے، مرکزی مجلس عاملہ میں مریم نواز نواز اور حمزہ شہباز بھی شامل ہیں

مسلم لیگ (ن) کے صدر نوازشریف نے سینٹرل ورکنگ کمیٹی اور مرکزی مجلس عاملہ کے ناموں کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) ڈاکٹر آصف کرمانی کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی27 رکنی مرکزی مجلس عاملہ میں راجہ ظفرالحق، شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف، چوہدری نثار، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، ایاز صادق، احسن اقبال، سعد رفیق شامل ہیں۔

آصف کرمانی کے مطابق مرکزی مجلس عاملہ میں مریم نواز، حمزہ شہباز، مریم اورنگزیب، ثناء اللہ زہری، راجا فاروق حیدر، حافظ حفیظ الرحمان، پرویز رشید بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ برجیس طاہر، مہتاب احمد، بیگم عشرت اشرف، مشاہد اللہ، امیر مقام، بابو سرفراز خان جتوئی، اسد خان جونیجو، عرفان صدیقی، چوہدری شیر علی اور آصف کرمانی بھی (ن) لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ میں شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی میں 109 ارکان شامل ہیں جن کا تعلق چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.