زینب اورعاصمہ قتل کیس میں بہت فرق ہے:ایس پی عبدالروف

زینب کے قاتل قانون کے شکنجے میں آ چکے ہیں لیکن تاحال عاصمہ کا قاتل آزاد گھوم رہاہے اور پولیس دن رات اسے پکڑنے کیلئے کوشاں ہے اور اس صورتحال پر ایس پی آپریشنز عبدالروف بابر نے کہاہے کہ زینب اورعاصمہ قتل کیس میں بہت فرق ہے ،عاصمہ قتل کیس میں اب تک ڈھائی سوافرادسے پو چھ گچھ کی گئی۔ایس پی آپریشنز کا کہناتھا کہ جے آ ئی ٹی کاحصہ نہیں ہوں،زیادہ تفصیلات نہیں بتاسکتا،عاصمہ کیساتھ زیادتی کی تصدیق فرانزک رپورٹ آنے کے بعدہوسکے گی، زینب کیس میں سی سی ٹی وی وڈیو اوردیگرشواہدموجودتھے، عاصمہ کا قتل اندھا کیس ہے،وڈیو ہے نہ دیگرشواہدہیں اور کیس کافی مشکل ہے تاہم ہم سراغ لگانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.