نقیب محسود قتل کیس میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا

پولیس مقابلہ کرنے والے اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں،نقیب محسود قتل کیس میں ملوث 3 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے اہلکاروں کا تعلق سچل پولیس اسٹیشن سے ہے، گرفتار اہلکاروں نے نقیب اللہ محسود کو ابوالحسن اصفہانی روڈ سے پکڑا تھا۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ تینوں اہلکاروں نے دوران تفتیش اقرار جرم کر لیا ہے، گرفتار اہلکاروں نے راؤ انوار کے نیٹ ورک کے بارے میں بھی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.