جن افراد کو احتجاج کے دوران گرفتارکیا گیا وہ زینب کے لئے انصاف مانگنے قصور کی سڑکوں پر نکلے تھے:وکیل آفتاب باجواہ

لاہور:زینب کے حق میں مظاہرہ کرنے والے گرفتار افراد کو رہا نہ کرنے پرزینب کے والد امین کے وکیل سپریم کورٹ بار کے سابق سیکرٹری آفتاب باجواہ نے پولیس تفتیش کا بائیکاٹ کر دیاہے۔زینب قتل کیس کے مدعی محمد امین کے وکیل آفتاب باجواہ نے کہاکہ جن افراد کو احتجاج کے دوران گرفتارکیا گیا وہ زینب کے لئے انصاف مانگنے قصور کی سڑکوں پر نکلے تھے،انہوں نے کہا کہ پولیس نے مقدمے میں 150افراد کو نامزد کیا جبکہ سیکڑوں افراد کو بلاجواز گرفتار کیا گیا،وزیراعلیٰ پنجاب نے احتجاج کرنے والے شہریوں کو رہاکرنے کا وعدہ کیا مگر انہیں رہا نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ بے گناہوں کی رہائی تک پولیس تفتیش میں شامل نہیں ہوں گے،پولیس گرفتار افراد کے اخراج مقدمہ کی رپورٹ بناءکر دے تو مطمئن ہوں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.