Daily Taqat

سندھ میں ٹیکس کا نظام تسلی بخش نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی :  وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ محدود وسائل کے باوجود اداروں کی کارکردگی بہترین ہے ،بہتر کام نہیں ہوگا تو ترقی کیسے ہو گی،سندھ دیگر صوبوں کے ساتھ مل کر ترقی کرے گاکراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کا ملک کی تعمیروترقی میں اہم کردار ہوتا ہے،حکومت سندھ تعلیمی معیار کی بہتری کےلیے کوشاں ہے۔ این آئی ایم کاافسران کی تربیت میں اہم کردار ہے،نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کا پروگرام کارگرہے ۔مراد علی شاہ نے کہاکہ کراچی میں ٹیکس وصولی کے لیے کام کرنا ہو گا، سندھ میں ٹیکس کا نظام تسلی بخس نہیں ۔تعلیم ،صحت کے شعبوں میں کام نہیں ہو گا تو ترقی کیسے ہو گی ۔انھوں نے کہا کہ بہت جلد تھر پارکر کا دورہ کریں گے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »