ملتان میٹرو منصوبہ بیرون ملک تجوریوں میں کمیشن منتقل کرنے کیلئے بنایا گیا، پچیس کیمپوں کا دورہ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا:عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملتان میٹرو بس منصوبہ بیرون ملک تجوریوں میں کمیشن منتقل کرنے کیلئے بنایا گیا، آج میں نے بغیر کسی وقفے کے مسلسل سات گھنٹوں تک شہر بھر میں لگائے گئے پچیس کیمپوں کا دورہ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دورہ ملتان میں رکنیت سازی مہم  کے سلسلہ میں آخری کیمپ کے بعد مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں رکنیت سازی کیمپوں کے دوروں کا سلسلہ بالآخر اختتام پذیر ہوا، آج میں نے بغیر کسی وقفے کے مسلسل سات گھنٹوں تک شہر بھر میں لگائے گئے پچیس کیمپوں کا دورہ کرکے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا، ماشاءاللہ پورا ملک صبح نو کے استقبال کیلئے پوری طرح تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی کے سلسلے میں آج کے دورہ ملتان کے دوران میٹرو ملتان کیصورت میں سفید ہاتھی میری نگاہوں کے سامنے رہا۔ بسیں دکھائی دیں نہ ہی قابل ذکر مسافر۔ اسے زندہ رکھنے کیلئے بھی بڑی سبسڈی درکار ہے۔ عوام کی بجائے بلاشبہ یہ منصوبہ بیرون ملک تجوریوں میں کمیشن منتقل کرنے کیلئے بنایا گیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.