ملتان: انفلوائنز وائرس کا جان لیواحملہ

ملتان :  میں موسمی انفلوائنز سے عام شہریوں کے بعد مسیحا بھی بیمارہونا شروع ہو گئے،ملتان نشتر ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز میں انفلوائنز وائرس کا شکار ہو گئے جن کو علاج کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
ملتان میں موسمی انفلوائنز سے اب تک 14 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متعدد ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں ۔عام لوگوں کے بعد اب انسانیت کے مسیحا بھی وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں،نشتر ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جن میں ایک لیڈی ڈاکٹر بھی شامل ہے جس کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیاگیا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.