Daily Taqat

ملتان: ایک لڑکے سے شادی کرنے والی دو کزنوں کی کہانی کا ڈراپ سین

ملتان میں ایک لڑکے سے شادی کرنے والی دو کزنوں کی کہانی میں نیا موڑ آگیا۔ لڑکے کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ملتان میں ایک ہی لڑکے سے دو کزنوں کی شادی کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا۔ ایک کزن شادی سے ہی مکر گئی، لڑکے فراز کیخلاف اغواء کا مقدمہ درج کروادیا گیا۔ دونوں کزنوں نے ہائیکورٹ میں ایک ہی شوہر کے ساتھ رہنے کے بیانات بھی دیے تھے۔ تاہم اب ایک کزن علینہ نے والد کے پاس پہنچتے ہی لڑکے فراز سے شادی کے حوالے سے اپنا بیان بھی بدل لیا ہے۔

علینہ نے اپنے نئے بیان میں کہا ہے کہ مجھے اغواء کر کے فراز نے اپنے گھر پر رکھا تھا۔ پولیس تھانہ صدر مظفرگڑھ نے علینہ کے شوہر فراز سمیت 6 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔ علینہ نے کزن علوینہ کی شادی چند ماہ پہلے اپنے شوہر فراز سے کرائی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »