مرد مجاہد ڈی پی او قصور زاہد مروت نے عمران علی کو پکڑنے میں مرکزی کردار ادا کیا

قصور: معصوم زینب سمیت کئی بچیوں کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک درندہ عمران قانون کی گرفت میں آ چکا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پولیس مختلف سی سی ٹی فوٹیجز اور ڈی این اے ٹیسٹوں کے ذریعے مرکزی ملزم تک پہنچی جبکہ ڈی پی او قصور زاہد مروت نے اس کیس میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔
عمران کی گرفتاری کے بعد سب لوگ یہ جاننا چاہتے تھے کہ مرد مجاہد ڈی پی او قصور زاہد مروت کون ہیں جنہوں نے اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے دن رات محنت کی اور ملزم کو گرفتار کیا۔

قوم کا یہ انتظار ختم ہو گیا ہے اور ڈی پی او قصور زاہد مروت کی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جس پر پاکستانی بہت خوش ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ملک کو ایسے ہی بہادر، محنتی اور درددل رکھنے والے افسران کی ضرورت ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.