Latest news

مفتی منیب الرحمان آج عید کا چاہند دیکھیں گے

شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج 29 رمضان المبارک کو کراچی میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمنٰ کرینگے، جبکہ زونل یا ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی کوششوں کے باوجود پاکستان میں ایک عید منانے پر اتفاق نہ ہوسکا، پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی شہادت کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری سطح پر آج عیدالفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور بحرین سمیت کئی خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.