Daily Taqat

ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے سینیٹ کےلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا

ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے سینیٹ کےلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے سینیٹ کے امیدواروں کےلئے فروغ نسیم، نسرین جلیل، امین الحق، شبیر قائم خانی، کشور زہرہ، عامر چشتی، سنجے پروانی اور عبد القادر خان کے نام فائنل کیے ہیں،
بہادر آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایم کیوایم میں سینیٹ کی سیٹ اور عہدے کی بھوک پروان چڑھ رہی ہے، اقتدار اور سیٹوں کی بھوک ایم کیوایم کا کلچر نہیں، سب کچھ ایک شخص کو سینیٹ میں بھیجنے کےلئے کیا گیا، جس کا کوئی میرٹ نہیں، ہمیں مسئلہ سینیٹ کےلئے سیٹوں کی بندر بانٹ پر تقسیم سے ہے جبکہ ایم کیوایم پاکستان کی تقسیم سے فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا، ہم تقسیم، حوس اور نوٹوں کی سیاست کو مسترد کرتے ہیں، ایم کیوایم کی تقسیم کا ایجنڈا کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ایم کیوایم میں نقب زنی اور ڈاکا ناکام بنا دیں گے۔
ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں سینیٹ کی سیٹوں کےلئے بولی لگتی ہے سینیٹ کی سیٹ کےلئے لوگ 25 25 کروڑ دیکر بیٹھتے ہیں لیکن ایم کیوایم نے کبھی اپنی بولی نہیں لگائی کیوں کہ ایم کیوایم بکاو¿ مال نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا چلایا گیا ہے کہ دو گروپوں کی لڑائی ہے، ایم کیوایم پاکستان ایک تھی اور ایک ہی رہے گی، بہادر آباد میں موجود گروپ نہیں پوری جماعت ہے، یہ ایم کیوایم پاکستان ہے (ن) لیگ کا کوئی دھڑا نہیں۔
فیصل سبزواری نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کی مشاورت سے سینیٹ کے امیدواروں کےلئے فروغ نسیم، نسرین جلیل، امین الحق، شبیر قائم خانی، کشور زہرہ، عامر چشتی، سنجے پروانی اور عبد القادر خان کے نام فائنل کیے ہیں، یہ رابطہ کمیٹی کے ارکان کی رائے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے گھر اجلاس میں تمیز سے ہاتھ جوڑ کر بات کی، فاروق ستار سے کئی بار درخواست کی مگر وہ نہیں آئے، خواہش تھی کہ وہ ناموں کا اعلان کریں لیکن اب وقت کم رہ گیا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »