Daily Taqat

ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کوعلاج کیلئےبیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں دہشتگردوں کے علاج و معالجے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد نے عدالت میں بیرون ملک جانے کی اجازت کے لئے درخواست دائر کی ۔

سلیم شہزاد نے اپنے وکیل کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ کینسر کے مریض ہیں اور انہیں کیمو تھراپی کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے سلیم شہزاد کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جو 15 جنوری تک کے لیے ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »