Daily Taqat

ایم کیو ایم پی آئی بی اور بہادرآباد گروپ پانچ مئی کو مشترکہ جلسے پر رضامند

ايم کيوايم پی آئی بی اور بہادرآباد گروپ پانچ مئی کو ٹنکی گراؤنڈ لياقت آباد ميں مشترکہ جلسے پررضامند ہو گئے ہیں۔ ايم کيوايم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار بہادرآباد عارضی مرکز پہنچے۔ فيصل سبزواری اور امين الحق نے فاروق ستار کا استقبال کيا۔ بہادرآباد مرکز پہنچنے پر فاروق ستار اور سینئر ڈپٹي کنوينرعامر خان نے مصافحہ کيا۔ ايم کيو ايم بہادرآباد کے سربراہ خالد مقبول صديقي اور فاروق ستار کے درميان ملاقات بھي ہوئی۔ دونوں رہنما پانچ مئی کو مشترکہ جلسے پر راضی بھی ہو گئے۔ فاروق ستار نے کہا پيپلز پارٹی نے ہي تقسيم کی بات کی، مہاجر ايک ہيں اور ايک ہي رہيں گے۔ خالد مقبول صديقی نے کہا کہ مہاجروں کا متحد رہنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان خون بن کر ہماری رگوں ميں دوڑتا ہے۔ انہوں نے کہا پيپلز پارٹی کی نفرت کی وجہ سے مہاجر اکٹھے ہو گئے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صديقی نے کہا متفقہ فيصلہ ہوا کہ ٹنکی گراؤنڈ جلسہ پانچ مئی کو ہوگا۔ جذبات کا اظہاراسٹيج پر نہيں اسٹيج کے پیچھے بھی ہو گا۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »