ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا اجلاس

ایم کیوایم پاکستان رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس ختم ہوگیا ہے، اجلا س کا مقصد فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان غلط فہمیوں کو دور کرنا تھا۔ کراچی کےعلاقے بہادرآباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز میں رابطہ کمیٹی کا طویل اجلاس ہوا،جو6 گھنٹے جاری رہا۔

اجلاس میں میئر کراچی وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن، فیصل سبزواری سمیت دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار اور عامر خان کے درمیان جاری سرد مہری کو ختم کرانے کے لیے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے دونوں رہنمائوں کے تحفظات سنے اور گلے شکوے دور کردیئے۔

اجلاس کے اختتام پر رابطہ کمیٹی اراکین نے سیلفی بھی لی تاہم فاروق ستار آج دوپہر 2 بجے رابطہ کمیٹی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.