[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

ایم کیو ایم پاکستان نے فاروق ستار کو ایک اور نوٹس ارسال کردیا

[mashshare]

ایم کیو ایم پاکستان کے اندرونی مسائل ختم نہیں ہوئے، فاروق ستار پارٹی قیادت کے لیے تاحال پریشانی کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی نے سابق کنوینر اور سینئر رہنما فاروق ستار کو ایک اورنوٹس ارسال کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹس میں فاروق ستار کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کا نام، پرچم، انتخابی نشان استعمال کرنے بازپرس کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پارٹی نام، پرچم، انتخابی نشان کا استعمال بند کر دیں۔

یاد رہے کہ گذشتہ برس کے وسط میں ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان شدید اختلافات منطر عام پر آئے تھے، پارٹی پی آئی بی اور بہادر آباد میں تقسیم ہوگئی۔ قیادت اور اختیارات کے لیے شروع ہونے والی اس جنگ کے اختتام میں بہادر آباد میں موجود قیادت نے خالد مقبول صدیقی کو کنوینر منتخب کر لیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد فاروق ستار پارٹی میں غیر متعلقہ ہوگئے، البتہ انھوں نے اپنی سرگرمیوں کے لیے پارٹی کا نام استعمال کرنا جاری رکھا، جس کی وجہ سے اختلافات سامنے آتے رہے، اب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کو ایک اور نوٹس جاری کیا گیا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.