ایم کیو ایم کے سرابراہ فاروق ستار نے رہائشی عمارتوں کو مسمار کر نے کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا

کراچی :   میں رہائشی عمارتوں کیخلاف جاری آپریشن کو ختم کرنے  کیخلاف متحدہ نے 23 دسمبر کو احتجاج کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ رشین اور امریکن کٹنگ کا بھی نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی خبریں غلط ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان پھر ایکشن میں آنے کیلئے تیار ہو گئی ہے۔ پارٹی کی جانب سے کراچی میں بستیاں گرانے کیخلاف احتجاج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فاروق ستار کہتے ہیں کل احتجاجی کیمپ لگائیں گے اور ہفتہ کو سندھ حکومت کے خلاف مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ہمارے دور میں چائنا کٹنگ ہوئی تو تحقیقات کریں، ہر قسم کی چائنہ کٹنگ و قبضہ مافیا کے خلاف ہیں مگر کراچی میں 85 فیصد رشین اور امریکن کٹنگ ہے، سپریم کورٹ اس کا بھی نوٹس لے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.