ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں کے ریڈ وارنٹ جاری

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم رہنما عمران فاروق قتل کیس میں 3 ملزموں کے ریڈوارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی،ملزموں میں انورحسین ،افتخارحسین اورکاشف خان شامل ہیں اور ان کا تعلق ایم کیو ایم لندن  سےہے۔
وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم لندن کے رہنماﺅں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری ایف آئی اے کی درخواست پر دی ،جس پر ایف آئی اے نے فرانس میں انٹرپول ہیڈکوارٹرز سے رابطے کی تیاریاں شروع کردیں، ریڈوارنٹ جاری ہوتے ہی تینوں ملزموں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا جائے گا۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.