ایم پی اے رضا نصراللہ گھمن بھی عمران خان کے قافلے میں شامل

تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی ایک اور وکٹ گرا دی، فیصل آباد سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ گھمن بھی عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ایم پی اے رضانصراللہ گھمن نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔اس موقع ایم پی اے رضا نصراللہ کا کہناتھا کہ عمران خان نے آئین کی بالادستی کیلئے تاریخی جدوجہدکی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان اورسیاسی نظام کوغیرمعمولی چیلنجزکاسامنا ہے،ملک بھرخصوصاًپنجاب میں تبدیلی کی تڑپ دیکھ رہا ہوں،ان کا کہناتھا کہ موجودہ مرحلے کے بعدملک گیرانتخابی مہم کاآغازکریں گے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.