Daily Taqat

فلم اور سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی

فلم اور سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔ ہنی شہزادی نے ایک تقریب میں اعلان کیا کہ وہ اب پی ٹی آئی کی سپورٹر اور ووٹر ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی لاہور کی تقریر نے مجھے بے حد متاثرکیا۔ ان کا ویثن صاف ہے کہ وہ پاکستان کی ترقی اور بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔ میں بحیثیت پاکستانی انہیں ہر طرح کی سپورٹ کروں گی۔ ہنی شہزادی کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کی خواتین ایم پی اے قربان فاطمہ سے ان کا قریبی تعلق ہے۔ جنہوں نے مجھے قائل کیا اور چودھری سرور کے ساتھ ملاوایا تو میں نے فیصلہ کیا کہ اب میں پی ٹی آئی کے ساتھ کام کروں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر مجھے پی ٹی آئی کی طرف سے کلچرل ونگ کی ذمہ داری سونپی گئی تو میں احسن طریقے سے نبھائوں گی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »