[wp_news_ticker_benaceur_short_code]

مجھے کیوں نکالا ‘کا راگ الاپنے والے بیرون ملک چلے گئے,تحریک انصاف

[mashshare]

تحریک انصاف کے ترجمان فوادچودھری نے کہاہے کہ حکومت نے نئے سال کا آغاز پٹرول بم سے کیا ہے ، اسحاق ڈار لوٹ مار کے چیف انچارج تھے لیکن اب مجھے کیوں نکالا کا راگ الاپنے والے بیرون ملک چلے گئے، نوازشریف کااقامہ منی لانڈرنگ کیلئے استعمال ہوتاتھا،ایف زیڈای کمپنی کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی تھی جس کے مالک نوازشریف ہیں،نوازشریف کے دورہ سعودی عرب سے ہل میٹل کاگہراتعلق ہے۔شفقت محمود کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فوادچودھری کاکہناتھاکہ حکومت نے مہنگائی اور قرضوں کاطوفان ملک کے لیے چھوڑا، پانچ سال سے علی باباچالیس چور حکمرانی کررہے تھے لیکن اب نیب سے بچنے کے لیے ڈھونگ رچایا جارہاہے۔ان کاکہناتھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سعودی جہاز پر سعودی عرب روانہ ہوگئے،ہل میٹل کمپنی پیسے نوازشریف کوبھیجتی تھی اور پھر ایف زیڈ ای کیپٹل کے ذریعے منی لانڈرنگ ہوتی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب سے کوئی پوچھنے والا نہیں، جب حکمرانوں کیلئے جہازآئیں توپھرملک خودمختارنہیں رہتے،”مجھے کیوں نکالا “کا راگ الاپنے والے بیرون ملک چلے گئے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.