قومی سطح پر سنجیدگی برقرار نہ رہی تو نقصان ہو گا

لاہور : جمعیت  اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ  ہیں ،اسرائیل کے علاوہ کوئی بھی ملک ٹرمپ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتا ،اس معاملے پر بار بار احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔
لاہور میں ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں سے صرف بحران پیدا ہو رہا ہے ،قومی سطح پر سنجیدگی برقرار نہ رہی تو نقصان ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال سے سی پیک منصوبہ بھی متاثر ہو سکتا ہے ،ہمیں چین کا حوصلہ قائم رکھنا ہے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں پیدا ہونے والا ختم نبوت کا مسئلہ بہت حساس ہے ،ختم نبوت کا مسئلہ پارلیمنٹ میں حل ہونا چاہیے ۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.