نہر میں چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والی لڑکی کو بچا لیا,موٹروے پولیس

قصورموٹروے پولیس کے انسپکٹر نے خودکشی کیلئے نہر میں چھلانگ لگانے والی لڑکی کو بچا کر بہادری کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق قصور کے علاقے پھول نگر کی رہائشی 22 سالہ لڑکی طلاق ملنے پر دلبرداشتہ ہوکر گھر سے نکلی اور لنک جمبر کینال میں چھلانگ لگادی۔وہاں موجود لوگوں نے لڑکی کو چھلانگ لگاتے دیکھ کر شور مچا مچا دیا جس پر موٹروے پولیس کے پیٹرولنگ آفیسر انسپکٹر زاہد مقصود گاڑی سے اترے اور نہر میں چھلانگ لگا کر لڑکی کو ڈوبنے سے بچا لیا۔
بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے لڑکی کو مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جا رہی ہے۔ واقعے کی تفصیلات معلومات ہونے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) موٹرے مرزا فاران بیگ نے انسپکٹر زاہذد مقصود کو شاباش دیتے ہوئے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر تعریف کی۔ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت پر عمل پیرا ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.