Daily Taqat

مریم نواز کی بڑی صاحبزادی کے ہاں بیٹی کی ولادت، کارکنان کی مبارکباد

مریم نواز کی بڑی صاحبزادی اور چوہدری منیر کی بہو مہر النساءکے ہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی نواسی کی پیدائش لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں ہوئی ہے۔ جس کے بعد مریم نواز نانی، کیپٹن (ر) صفدر نانا اور نواز شریف پڑنانا بن گئے ہیں۔ یاد رہے کہ مہرالنساء کی شادی چوہدری منیر کے صاحبزادے راحیل منیر کے ساتھ 2015 میں ہوئی تھی۔ جبکہ نکاح کی تقریب مسجد نبوی ﷺ میں ہوئی تھی۔ مہرالنساء کی رخصتی جاتی امرا رائے ونڈ سے ہوئی تھی جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے خصوصی طور پر اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی تھی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »