سب سے زیادہ صنعتیں کراچی میں ہیں پھربھی وفاق ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ پرتوجہ نہیں دیتا، مرادعلی شاہ

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  شکوہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ سب سے زیادہ صنعتیں کراچی میں ہیں، اس کے باوجود وفاق ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ پر توجہ نہیں دیتا۔

سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری میں صنعتکاروں سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے ملاقات کے موقع پرسائٹ ایسوسی ایشن کے صدر جاوید بلوانی نے انفرااسٹرکچر، پانی اور ٹریفک کے بڑھتے مسائل پر وزیر اعلیٰ سندھ کی توجہ مبذول کرائی ۔

وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ صنعتکاروں نے جو مسائل بیان کئے ہیں ان کو حل کرنے کےلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، کراچی میں کمبائین ایفولنٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے بارہ ارب روپے رکھے گئے ہیں جس میں وفاق اور سندھ پچاس پچاس فیصد حصہ دے گا ۔

ان کا کہناتھا کہ کمبائین ایفولنٹ پلانٹ کی منظوری ملتے ہی اس پرکام شروع کردیا جائے گا ۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ریونیو اسٹیمپ کے پرانے نظام کو جدید تقاضوں کے مطابق استوار کیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ سندھ سب سے زیادہ ریونیو دینے اور صنعتیں رکھنے کے باوجود اسےکچھ نہیں دیا جاتا


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.