Daily Taqat

مسلم لیگ ن کے مزید 22 ارکان تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے تیار

پاکستان کی سیاست میں آنے والے دنوں میں مزید اہم سیاسی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے بعد تحریک انصاف کے ن لیگ کے مزید 22 ارکان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق آنے والے کچھ دنوں میں لیگ کے مزید 22 ارکان پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے قافلے میں شامل ہونے کو تیار ہیں۔ حکومتی جماعت کے مزید 22 ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کے تحریک انصاف سے مذکرات جاری ہیں۔ اور ان ارکان کی طرف سے کسی بھی وقت شمولیت کا اعلان ہو سکتا ہے۔ پنجاب میں ارکان قومی و پنجاب اسمبلی کسی بھی وقت کپتان عمران خان کے کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ 12 سے زائد ارکان قومی اسمبلی اور 10 سے زائد ارکان پنجاب اسمبلی سے کسی بھی وقت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

ذ رائع نے بتایا ہے کہ ذوالفقار کھوسہ، عاشق گوپانگ، ریاض پیرزادہ، جعفر لغاری، صاحبزادہ فیض الحسن، رائو اجمل، سردار ممتاز خان، شیخ اکرم، رجب علی بلوچ، غلام بی بی بھروانہ، ملک عذیر خان، ارمغان سبحانی اور نجف عباس سیال سے سینئر پارٹی رہنمائوں کی بات چیت جاری ہے۔ حکومتی جماعت کے یہ ممبران کسی وقت بھی عمران خان کو جوائن کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 10 سے زائد ارکان اسمبلی جس میں زیادہ تر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ اس وقت تحریک انصاف کی جنوبی پنجاب قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ تاہم ان ایم پی ایز کی درخواست پر ابھی ان کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ جنوبی پنجاب محاذ جنہوں نے حال ہی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی ہے۔ ان کا ٹاسک بھی پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کو سونپا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول کے اعلان تک الیکٹیبلز تحریک انصاف میں شامل ہوتے رہیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب پارٹی کا گڑھ ثابت ہو گا۔ جنوبی پنجاب کے قد آور اور سیاسی گھرانے ہمیں جوائن کر چکے ہیں۔ اور مزید سیاسی شخصیات سے بھی رابطے ہیں۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »