مودی سرکار کے پاکستان پر بے تکے الزامات

ممبئی : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آئے دن کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑتے ہی رہتے ہیں اور اب انہوں نے الیکشن میں لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے کہ کانگرس کے رہنما منی شنکر ایار نے پاکستان میں مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے ’میری سپاری ‘ دی تھی تا کہ دونو ںممالک کے درمیان ڈیڈ لاک کو ختم کیا جاسکے ۔
بھارتی ریاست گجرات میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کا کہناتھا کہ ’منی شنکر جب پاکستان گیا تو اس نے لوگوں سے کہا کہ مودی کو راستے سے ہٹاﺅ اور دیکھو پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کیلئے کیا ہو تاہے ‘۔مجھے کسی نے بتایاہے کہ مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے میٹنگ کیا تھی ۔’تم پاکستان میری سپاری دینے کیلئے گئے ،تم مودی کی سپاری دینا چاہتے تھے ‘۔تاہم لوگوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ’ماں امبے ‘میری حفاظت کر رہی ہے ۔مودی نے یہ تقریر گجرات میں الیکشن کمپین کیلئے عوامی اجتماع سے کی ۔
بھارتی وزیراعظم نے کانگرس کے رکن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میرا جرم کیاہے ؟کہ میرے پاس لوگوں کی دعائیں ہیں


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.