Latest news

شہر قائد میں جلوسوں کے پیش نظر ڈبل سواری پر پابندی عائد

شہر کراچی میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس اور سیکیورٹی کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں، شہر میں محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس کے راستوں پر سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات ہیں، جلوس کے راستوں کو کنٹینرز لگاکرسیل کردیا گیا ہے ۔نمائش چورنگی پر تعمیراتی کام کے باعث جلوس نمائش چورنگی کے بجائے پیپلز چورنگی اور کوری ڈور تھری سے ہوتا ہوا صدر پہنچیں گا، جس کے بعد جلوس اپنے مرکزی راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرنیہ امام بارگاہ پر اختتام پزیر ہوجائے گا۔جلوس کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس نصب کیے گئے ہیں جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے راستے کو سوئپ کرے گا۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعےنگرانی بھی کی جائی گی اور جلوس کی کوریج کے لیے موونگ سی سی ٹی وی وین بھی موجود ہونگی۔

 


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.