پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مودی سمجھ لے کہ ہم کشمیر کو کبھی بھولیں گے نہیں اور نہ کبھی چھوڑیں گے۔ اسلام آباد میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ مودی کو یہ سمجھنا چاہیے ہم کشمیر کو نہ کبھی بھولیں اور نہ کبھی چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر پر تمام سیاسی قوتوں کا یکساں موقف ہے اور حکومت پاکستان کا موقف صرف حکومت کا نہیں بلکہ عوام کا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی زندگی میں ہی کشمیر کو آزاد ہوتا دیکھیں گے۔