عائشہ گلالئی کی طرح ایم ایم اے اور مریم نواز کا کوئی مستقبل نہیں,شوکت یوسفزئی

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواشوکت یوسفزئی کاکہنا ہے کہ آج پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی تقریر سے انہیں مایوسی ہوئی ،تقریرکے بعد انداز ہ ہوگیا کہ پیپلزپارٹی میں قیادت کافقدان ہے ۔مذہبی جماعتوں کا ایم ایم اے والا اتحاد ،عائشہ گلالئی اور مریم نواز کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں۔،شوکت یوسفزئی کہتے ہیں کہ عمران خان کو سپریم کورٹ نے صادق اور امین قرار دیا ہے،نواز شریف عدلیہ کے خلاف نکلے تو لوگ ٹماٹروں اور انڈوں سے استقبال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اے این پی کے غبارے سے ہوا نکل ہو چکی ہے،جمعیت علمائے اسلام ف کی آئمہ کرام کو تنخواہ دینے کی مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.