Daily Taqat

میٹروبس کا منصوبہ ختم کرکے پنجاب حکومت نے عوام دشمنی کا ثبوت دیا، ملک محمد احمد خان

لاہور : مسلم لیگ ن کےرہنما ملک محمداحمدخان نے کہا کہ شہبازشریف کیخلاف انتقامی کارروائی کی گئی۔ملک احمد خان نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میٹروپرتنقیدکےباوجودپی ٹی آئی نےپشاورمیں منصوبہ شروع کیا،پنجاب حکومت نےمنصوبےختم کرکےعوام دشمنی کاثبوت دیا۔ملک احمدخان نے مزید کہاکہ شہبازشریف کوبےبنیادکیس میں گرفتارکیاگیا،ان کیخلاف انتقامی کارروائی کی گئی،سیاسی مخالفین کودیوارسےلگانےکی انتقامی کوششیں جاری ہیں ۔انھوں نے مزید کہاکہ ریکوزیشن جمع کرانے گئےتواسمبلی کےگیٹ بند کرادیئے گئے،بجٹ کومسترد کرتےہیں،بجٹ میں کوئی نئی اسکیم نہیں ہے،قوانین کےمطابق بجٹ سیشن میں کسی ممبرسےحلف نہیں لیاجاسکتا،بجٹ سیشن میں ممبرسےحلف لینےپر پوائنٹ آف آرڈرکامطالبہ کیا۔ملک احمدخان کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی کو چلانے کا کیسا اندازہے؟صحت اور تعلیم پر50فیصد بجٹ کم کردیا گیا ہے ۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »