میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر سی پی این ای کا تعزیت کا اظہار

کراچی : کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر جناب عارف نظامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک جنگ و جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے میر شکیل الرحمان سے تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔ سی پی این ای کے رہنماو¿ں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میر شکیل الرحمان جھوٹے مقدمات میں غیر قانونی طور پر کئی ماہ سے پابند سلاسل ہیں ، ایسی صورتحال میں ہمشیرہ کی جدائی کا غم ناقابل برداشت ہے۔ سی پی این ای کے رہنماو¿ں نے وزیر اعظم پاکستان، ریاستی اداروں اور اعلیٰ عدلیہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر میر شکیل الرحمان کو ہمشیرہ کی تدفین اور دیگر رسومات میں شرکت کے لئے فوری طور پر رہا کیا جائے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.