نواز شریف نے آ ئندہ انتخابات میں وزارت عظمٰی کا اعلان کر دیا

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز زشریف کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی سے وزارت عظمی کے امیدوار شہباز شریف ہوں گے انہوں نے تیزرفتارترقی کے و یژ ن سے خو دکومنوایا۔جاتی امرا میں ہونے والے پارٹی اجلاس میں نواز شریف نے اس بات کا باقاعدہ اعلان کیا ،اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف محنت اورکارکردگی کی وجہ سے آگے ا ٓئے کسی ایشوپراختلاف رائے شہبازشریف کاحق ہے۔انہوں نے کہا کہ بعض اوقات نہ چاہتے ہوئے بھی شہبازشریف کی بات ماننی پڑتی ہے انہوں نے کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی۔اضح رہے کہ پہلے بھی پارٹی کی جانب سے شہبازشریف کا نام ہی لیا جارہاتھا تاہم حتمی اعلان کا اتنظار کیا جارہا تھا جوکہ ن لیگ کے صدر اور سابق وزیراعظم نوازشریف نے کر دیاہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.