Daily Taqat

وزارت مذہبی امور اور سٹیٹ بینک نے زکوٰة کا نصاب جاری کردیا

وزارت مذہبی امور اور سٹیٹ بینک آف پاکستان نے رواں سال کے لیے زکوٰة کا نصاب جاری کردیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزارت مذہبی امور نے رواں سال زکوة کا نصاب جاری کردیا ہے۔ جس کے تحت

زکوٰة کٹوتی کے لیے نصاب 39 ہزار 198 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق یکم رمضان کو تمام بینکس سیونگ اکائونٹ سے زکوٰة کٹوتی کریں گے۔ رواں سال سیونگ اکائونٹس سے 39198 روپے یا اس سے زائد رقم پر 2.5 فیصد کی شرح سے زکوٰة کاٹی جائے گی۔ مرکزی بینک کے مطابق زکوٰة صرف سیونگ اکائونٹس سے ہی منہا کی جائے گی۔ کرنٹ اکائونٹ اور غیر ملکی کرنسی اکائونٹس سے زکوٰة کی رقم مہنا نہیں ہوگی۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »