Daily Taqat

وزیر صاحب آپ ذمہ دار عہدے پر ہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں، اداکارہ نرگس

اداکارہ نرگس نے پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کے بارے میں کہا ہے کہ آپ ذمہ دار عہدے پر ہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں۔ سوشل میڈیا پر صوبائی وزیر اطلاعات کی جانب سے اداکارہ نرگس کے حوالے سے ایک ویڈیو بیان سامنے آیا، جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ’میری کوشش تھی کہ وہ تھوڑی سی میری رینج میں آئے، میں نرگس کو حاجی نرگس نہ بناتا تو پھر آپ کہتے، وہ سال میں 30 نہیں 300 روزے نہ رکھتیں تو پھر آپ کہتے‘۔

بیرون ملک مقیم اداکارہ نے بات کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شوبز کو مکمل طور پر خیرآباد کہہ چکی ہوں اور اپنے گھر میں خوشی کی زندگی گزار رہی ہوں۔ نرگس نے کہا کہ نہ کسی کو ڈسکس کرتی ہوں اور نہ چاہتی ہوں کہ مجھے کوئی ڈسکس کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک وزیر صاحب کا مجھ سے متعلق بیان سامنے آیا ہے، وزیر صاحب آپ ذمہ دار عہدے پر ہیں، اپنے الفاظ کا چناؤ درست کریں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ منسٹر صاحب، کسی بھی گھر بیٹھی خاتون کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتے، ہر شخص عزت دارہے۔ اداکارہ نے کہا کہ وزیر صاحب، احتیاط کریں ورنہ ہر عزت دار شخص قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »