طاہرالقادری،آصف زرداری اور عمران خان فساد پھیلا نا چاہتے ہیں

اسلام آباد: وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا  ہے کہ کچھ قوتیں ملک میں مضبوط جمہوریت کے مستقبل سے خو فزدہ ہیں،نوازشریف اقتدارسے بر طرف ہوگئے ہیں،اب کسی اور کو  سزادینے کی کوششیں کی جارہی ہیں نوازشریف  تو بہانہ تھااصل نشانہ پاکستان کا استحکام وامن ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری ،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اور پی ٹی آئی چیرمین عمران خان کے بیانات  پر اپنی رائے دیتے ہوئے  وزیر داخلہ احسن اقبال کا  کہنا ہے کہ طاہرالقادری،آصف زرداری اور عمران خان فساد پھیلا نا چاہتے ہیں،  اور ہماری عوام بھی ایسے عناصرکی حرکات سے  بخوبی و اقف  ہیں کہ معیشت اورسیاسی استحکام سے کو ن کھیل رہاہے۔احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری  ترقی اور قابلیت وکارکردگی ان کے سر وں پر سوار ہے یہ قوتیں آئندہ الیکشن میں شکست سے خو فزدہ ہوکرانتشارپھیلارہی ہیں،عوام آئندہ الیکشن میں ان کی منفی سیاست کاخاتمہ کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی سڑکوں کارخ کرکے ما یوسی کااظہارکررہی ہیں۔احسن اقبال کہتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ سے نجات اورمعاشی سرگرمیوں کی بحالی کی سزادی جارہی ہے ،عالمی قوتیں پاکستان سے ا نتقام لینے کی خواہش مند  ہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.