Latest news

کرپشن کے خاتمے تک ترقی کی منازل طے نہیں کی جاسکتی، مراد سعید

وفاقی وزیرمواصلات و پوسٹل مراد سعید نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 سال سے لئے گئے قرض سے کوئی بڑا منصوبہ نہیں لگا،  بچہ بچہ کہہ رہا ہے کہ جس نے پاکستان کو لوٹا اس کا احتساب ہونا چاہیے، اداروں میں کفایت شعاری وزیراعظم کا وژن ہے،  وزیراعظم کی ہدایت پر وزراء نے کفایت شعاری اختیار کی، پاکستان پوسٹ سمیت ہر ادارے میں کمی کی گئی، کرپشن کے خاتمے تک ترقی کی منازل طے نہیں کی جاسکتی، ملکی قرضوں کی تحقیقات کیلئے کمیشن بنایا جارہا ہے، ماضی میں لگائے گئے منصوبوں  کی بھی تحقیقات پر عمل شروع کیا جاچکا ہے۔ این ایچ اے کار یونیو ساڑھے  11 ارب تک بڑھایا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر زائد گاڑیوں کا استعمال بند کردیا گیا ہے، میرے زیر استعمال کوئی گاڑی نہیں، میرے پاس جو ایڈیشنل چارج ہے اس کی بھی تنخواہ نہیں لیتا، انہوں نے کہا کہ  242  کا منصوبہ کس طرح سے 300 ارب سے تجاوز کرگیا؟ ایک منصوبے میں قوم کو 50 ارب سے زائد کا ٹکہ لگایا گیا، مزید انہوں نے کہا کہ 430 کروڑ کی ریکوری کر چکے ہیں، مزید جاری ہے۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.