9جنوری کو لاہور میں ملین مارچ ہوگا، رانا ثنا کے استعفے تک عاشقان وہیں رکیں گے: پیرحمیدالدین سیالوی

پیر حمیدالدین سیالوی نے کہاہے کہ 9جنوری کو لاہور میں ملین مارچ ہو گا ,رانا ثنااللہ کے استعفیٰ تک عاشقان رسول کا سمندر لاہور میں رکا رہے گا اور لاک ڈاﺅن رہیگا۔ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت پر نہ جھکیں گے نہ بکیں گے اور نہ ہی ڈریں گے۔ ہمارا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہم نبی اکرم ﷺ کے غلام ہیں اور غلام رہیں گے۔ ہماری پارٹی مشائخ عظام اور علمائے کرام ہیں جو متحد ہو چکے ہیں، ختم نبوت شق کی ترمیم حکمرانوں کی سازش تھی، جب تک ناپاک جسارت کرنیوالوں کو سزا نہیں ملتی، ملک گیر احتجاجی تحریک جاری رہے گی۔سجادہ نشین آستانہ عالیہ سیال شریف خواجہ محمد حمیدالدین سیالوی نے سیال شریف میں منعقد تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ  مسلم لیگ (ن) سے کوئی تعلق نہیں، جب تک رانا ثنااللہ مستعفی نہیں ہوتے وزیر اعلیٰ پنجاب سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ رانا ثنا اللہ نے جو زبان درازی کی ہے اسکا جواب 9 جنوری کو اسے ضرور ملے گا۔  انہوں نے کہا کہ تمام کلمہ گو اختلافات ختم کر کے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں۔ پیپلزپارٹی ،تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) طاہرالقادری یا کسی اور سیاسی جماعت سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.