پی ایس ایل پلے آف میچز کی سیکیورٹی کیلئے فوجی دستے لاہور پہنچ گئے

قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل پلے آف میچز کی سیکیورٹی کیلئے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے۔لاہور میں پی ایس ایل پلے آف میچز کی سیکیورٹی کیلئے فوج کے دستے بھی پہنچ گئے جبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے فضائی نگرانی، اسنیپ چیکنگ، سیف سٹی اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ و دیگر سیکیورٹی آلات سمیت تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔پاک آرمی اور رینجرز ایئرپورٹ سے ہوٹل اور ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم تک فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کیلئے لاہور پولیس کا مکمل ساتھ دے گی۔


اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.