اسلام آباد ہائیکورٹ نے مفتاح اسماعیل کی ایل این جی کیس میں عبوری ضمانت مسترد کر دی ہے جس کے بعد انہیں نیب نے احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیاہے ۔
عدالت نے انہیں احاطہ عدالت میں کہا کہ اب آ پ کو ہمارے ساتھ چلنا ہو گا ، مفتاح اسماعیل نے رضامندی کا اظہارکیا تو نیب اہلکاروں کی جانب سے باضابطہ گرفتاری احاطہ عدالت میں ہی ڈال دی گئی ۔اسی دوران ایل این جی کیس میں پی ایس او کے سابق ایم ڈی عمران الحق کی بھی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی ہے اور انہیں بھی احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا گیاہے ۔