Daily Taqat

نندی پور پاور پراجیکٹ پر اربوں روپے لگانے کے بعد کتنی بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے؟ میاں محمود الرشید

لاہور : ( این- این- آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ جب عمران خان کرپشن کمیشن بے نقاب کریں گے تو شہباز شریف کا غصہ فطری ہے،لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا اعلان قوم سے سب سے بڑا مذاق،  بجلی کا تو گرمیوں میں پتہ چلے گا۔ ؟

تفصیلات کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کے دوران میاں محمودالرشید نے کہا کہ نئے پاور پلانٹ لگانے والوں سے پوچھتا ہوں نندی پور پاور پراجیکٹ پر اربوں روپے لگانے کے بعد کتنی بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے؟ شہباز شریف قوم کو بتائیں منصوبے میں ہونیوالی مالی بے ضابطگیوں پر کتنے لوگوں کو سزا ہوئی؟ خان پور پاور پلانٹ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنا اور آزمائشی بنیادوں پر چلتے ہی نہر برد ہو گیا۔ انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا عمران خان پر غصہ فطری ہے، جب عمران خان انکی کرپشن کمیشن کو عوام میں لائیں گے، قوم کو سچ بتائیں گے تووزیراعلیٰ بہکی بہکی باتیں تو کرینگے۔رہی بات آصف علی زرداری کی تو انکا احتساب ریاست کی ذمہ داری ہے حکومت وقت کو چاہئے کہ معاملے کو عدالت میں لے جائے لیکن اب شہباز شریف کے دعوے کہاں گئے زرداری کو گھسیٹنے والے، یہ سارے سوال اب قوم آئندہ انتخابات میں پوچھیں گے۔


Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اپنی راہےکااظہار کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

Translate »